طاہر انجم پر تشدد

طاہر انجم پر تشدد کا واقعہ پری پلانٹڈ نکلا، پولیس نے بھانڈا پھوڑ دیا

لاہور میں مسلم لیگ انیلا ریاض عرف نیلی پری کا طاہر انجم پر تشدد کا واقعہ پری پلانٹڈ نکلا ،پولیس نے معاملے کا بھانڈا پھوڑ دیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعے سے قبل طاہر انجم اور انیلا ریاض عرف نیلی پری کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جبکہ انیلہ ریاض طاہر انجم کے گھر بھی گئی تھی۔
پولیس ذرائع نے بتایاکہ انیلہ ریاض عرف نیلی پری کو طاہر انجم کے گھر سے ہی گرفتار کیا گیا جبکہ طاہر انجم نے پولیس کو بتایا کہ انیلہ معافی مانگنے آئی ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس افسران نے اصل معاملے سے متعلق اعلی حکام کو آگاہ کردیا۔
پولیس کے مطابق طاہر انجم پر تشدد کرنے والی نیلی پری اور طاہر انجم کا واقعہ پری پلانٹڈ تھا اور دونوں نے پولیس کے سامنے پلان کا اعتراف بھی کرلیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ طاہر انجم اور انیلہ ریاض کا واقعے سے قبل بھی کئی بار رابطہ ہوا، پولیس نے طاہر انجم کا سی ڈی آر ریکارڈ بھی حاصل کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر خاتون نے تھیٹر اداکار طاہر انجم کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

مزید پڑھیں:  وفاقی اداروں میں خالی آسامیاں ختم، بیرون ملک علاج بند