شمالی وزیرستان میں کارروائی

فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک: سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا ہے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیا،کارروائی کے دوران خوارجی دہشتگرد ہلاک ہو گیا۔
آئی ایس پی آر کے بتایا کہ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں خوارجی دہشت گرد رزاق جہنم واصل ہو گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک ہونے والا رزاق خوارجی گل بہادر کا قریبی ساتھی تھا۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں:  یوم فضائیہ جوش وجذبے سے آج ملک بھر میں منایا جا رہا ہے