وزیراعلیٰ کا جھڑپوں کا نوٹس

وزیراعلیٰ کا کرم میں جائیداد تنازعے پر جھڑپوں کا نوٹس ،فوری اقدامات کی ہدایت

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ضلع کرم میں جائیداد کے تنازعے پر مسلح جھڑپوں کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے ۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت کی ہے کہ فریقین کے درمیان سیز فائر کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں ۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے اور علاقے کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے انتظامیہ اور پولیس علاقے میں حکومت اور قانون کی عملداری کو یقینی بنائے۔
انہوں نے کہا کہ فریقین سے اپیل کی ہے کہ جائیداد کے تنازعات مل بیٹھ کر قبائلی روایات کے مطابق جرگے کے ذریعے حل کریں،اس طرح کی جھڑپوں سے علاقے کا امن خراب ہوگا ۔
وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ تنازعات کو باہمی مشاورت سے پر امن طریقے انداز میں حل کرنا فریقین سمیت پورے علاقے کے مفاد میں ہے۔
علی امین گنڈا پور نے جھڑپوں میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہارکیا ۔

مزید پڑھیں:  صدر مملکت نے اسلام آباد میں جلسے،جلوس ریگولیٹ کرنے بارے بل دستخط کردیا