ایڈہاک ججز تعینات

صدر مملکت نے ایڈہاک ججز تعینات کرنے کی منظوری دے دی

ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی ۔
ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے نے آئین کے آرٹیکل 182 کے تحت ایڈ ہاک ججز سپریم کورٹ میں تعینات کرنے کی منظوری دی ہے ۔
صدر مملکت کی منظوری کے بعد جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل ایک سال کے لیے سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج تعینات ہو گئے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود اور جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم کی سپریم کورٹ میں بطور ایڈہاک جج تعیناتی کی منظوری دی تھی ۔
سپریم کور ٹ میں میں ایڈہاک ججز کی تقرری کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے تحفظات کا اظہار بھی کیا گیا تھا ۔

مزید پڑھیں:  یوم دفاع و شہداء:خیبر پختونخوا کی نامور شخصیات کی جانب سے خصوصی پیغامات جاری