24ملزمان کی ضمانت منظور

مدین واقعہ کے 24ملزمان کی ضمانت منظور،رہائی کے احکامات

ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ مینگورہ بینچ نے مدین واقعہ کے24ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کے احکامات جاری کردئیے۔
پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ کے سنگل بنچ کے جسٹس شاہد خان نے کیس کی سماعت کی
وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔
واضح رہے کہ پولیس نے20جون کو قرآن کی بے حرمتی کے مرتکب شخص کے قتل پر 2500افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔
پولیس نے نامز د49اور 2500نامعلوم ملزمان میں سے 43کو گرفتارکرلیا تھا ۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ملزمان کی ضمانت کی درخواست مسترد کی تھی۔

مزید پڑھیں:  ضلع بنوں میں سابق رجسٹرارمحکمہ مال تاج مالی خان اغواء