جنگجوانہ ریمارکس مسترد

پاکستان نے نریندر مودی کے جنگجوانہ ریمارکس کو مسترد کر دیا

ویب ڈیسک: پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے جنگجوانہ ریمارکس کو یکسر مسترد کردیا ہے ۔
دفتر خارجہ ترجمان نے نریندر مودی کے ریمارکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی رہنماؤں کے ایسے بیانات کشمیری عوام کی اپنے بنیادی حقوق، آزادی اور حق خودارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد سے توجہ ہٹا نہیں سکتے۔
ترجمان کے مطابق دہشت گردی کے الزامات لگانے کی بجائے بھارت کو غیر ملکی علاقوں میں قتل، بغاوت اور دہشت گردی کی اپنی مہم پر غور کرنا چاہئے۔
دفتر خارجہ ترجمان کے مطابق پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنی خودمختاری کی حفاظت کرنے کے اپنے ارادے اور صلاحیت میں پرعزم ہے۔
فروری 2019میں بھارت کی مداخلت کے خلاف اس کے سخت ردعمل کی مثال ہے۔

مزید پڑھیں:  وفاقی اداروں میں خالی آسامیاں ختم، بیرون ملک علاج بند