کرم جھڑپوں کا چوتھا روز

کرم میں جھڑپوں کا چوتھا روز ،12افراد جاں بحق،64زخمی

ویب ڈیسک: ضلع کرم میں دو قبائل کے درمیان جاری جھڑپیں چوتھے روز میں داخل ہو گئیں جس میں اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 12ہو گئی جبکہ 64افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔
فریقین کے درمیان زمین کے تنازعہ پر تصادم شروع ہواجس نے خونی صورتحال اختیار کرلی ۔
دو دیہات کی لڑائی بوشہرہ، ڈنڈر، بالش خیل، حار کلے، پیواڑ اور شپینہ شگہ گیدو کنج علیزئی تک پھیل گئی ہیدونوں اطراف سے بھاری ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔
پولیس انتظامیہ اور فورسز کے تعاون سے جرگہ فائر بندی کی کوششوں میں مصروف ہے تاہم تاحال کوئی کامیابی نہ ہوسکی ۔
جھڑپوں کے دوران دونوں اطراف سے بھاری ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔
پاراچنار و صدہ شہر پر بھی میزائل فائر کئے گئے گھروں میں میزائل لگنے سے متعدد بچی زخمی بھی ہو گئے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  پشاور میراتھن ریس صوبے کی تاریخ میں پہلا اور اہم ایونٹ ہے، وزیراعلی