بیان توہین آمیز ہے

کملا ہیرس کا اسرائیل سے متعلق بیان توہین آمیز ہے،ٹرمپ

ویب ڈیسک: سابق امریکی صدر اور ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کی نائب صدر اور ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس کا اسرائیل سے متعلق بیان توہین آمیز ہے۔
فلوریڈا میں اپنی رہائش گاہ پر اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کے موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کی نائب صدر اور ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے اسرائیل سے متعلق توہین آمیز بیان دیا ہے ۔
2020 کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر جو بائیڈن کو مبارکباد کا پیغام بھجوانے پر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے خفا ہو گئے تھے تاہم ملاقات کے موقع پر کسی اختلاف یا ناراضی کی تردید کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمارے تعلقات بہت ہی اچھے ہیں۔
ملاقات کے موقع پر نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ یرغمالیوں کی رہائی کیلئے وفد اگلے ہفتے روم جائے گا۔
یاد رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات میں کملا ہیرس نے غزہ میں اموات پرشدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم پر یہ واضح کیا تھا کہ وہ غزہ کی صورتحال پر خاموش نہیں رہیں گے۔

مزید پڑھیں:  مہمند میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پرحملے کی کوشش ناکام، 4خودکش بمبار ہلاک