پی ٹی آئی بڑی پارٹی

پی ٹی آئی بڑی پارلیمانی پارٹی بننے جارہی ہے،بیرسٹر گوہر

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پر کوئی پابندی نہیں لگا سکتا، پی ٹی آئی پہلی مرتبہ سب سے بڑی پارلیمانی پارٹی بننے جارہی ہے۔
اپنے بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا تھا کہ لڑنا نہیں چاہتے، سب اداروں کی قدر کرنا چاہتے ہیں لیکن لوگوں کے بیوی بچوں کو اٹھانے سے راستہ نہیں بن سکتا۔
انہوں نے کہا کہ خلق خدا کی آواز کو نہ روکو، تبدیلی کی آواز کو موقع دو۔
بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف پر کوئی پابندی نہیں لگا سکتا، پی ٹی آئی پہلی مرتبہ سب سے بڑی پارلیمانی پارٹی بننے جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے بیانِ حلفی جمع کرواچکے ہیں، الیکشن کمیشن جلد نوٹی فکیشن جاری کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس پی ٹی آئی کے بارے میں فیصلے پر عمل درآمد کروائیں۔

مزید پڑھیں:  حسینہ واجد کو واپس لانا ہوگا : ڈاکٹر محمد یونس