5افراد کی ہلاکت کا مقدمہ

کراچی میں5افراد کی ہلاکت کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں درج

ویب ڈیسک: کراچی میں بگٹی خاندان کے دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 5افراد کی ہلاکت کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں درج کرلیا گیا۔
ڈی آئی جی ساتھ اسد رضا کا بتانا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ملوث بگٹی خاندان کے دونوں گروپوں کے درمیان کسی بات پر تنازعہ چل رہا تھا اور انہوں نے ایک دوسرے کو بات چیت کے بہانے بلایا تھا۔
فائرنگ کے واقعے میں ہلاکہونے والا فہد بگٹی نواب اکبر بگٹی کا بھتیجا جبکہ فائرنگ واقعے میں زخمی ہونے والا علی حیدر بگٹی بھانجا ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول فہد بگٹی کو سینے میں دو گولیاں لگیں جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا، اس کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔
واقعے کے بعد پولیس نے ڈیفنس کے مختلف علاقوں سے 17 افراد کو حراست میں لیا تھا جبکہ علی حیدر بگٹی اور ایک اور شخص کو باقاعدہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کرلیا ہے جس میں قتل، اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  900 گول کا سنگ میل عبور، رونالڈو ورلڈ نمبر ون بن گئے