عطاتارڑ گمراہ کن بیانات

مینڈیٹ چور عطاتارڑ گمراہ کن بیانات دے رہے ہیں،بیرسٹر محمد علی سیف

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے مشیر راطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ے کہ آپریشن عزم استحکام کے بارے میں غلط بیانی کرنے والے مینڈیٹ چور عطاتارڑ گمراہ کن بیانات دے رہے ہیں۔
وفاقی وزیر کی گزشتہ رات کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ عطا تارڑ کے بیانات باذات خود تضادات کا مجموعہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عطا تارڑ پہلے غلط بیانی کرتے ہیں اور بعد میں صفائی پیش کرتے ہیں،مسلم لیگ کی جعلی حکومت عوام اور سکیورٹی اداروں میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ عوام اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کرکے مسلم لیگ اپنی جعلی حکومت کو بچانے کی کوشش کررہی ہے، بنوں میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے کامیاب جلسے کے بعد جعلی لیگی رہنما گھبراہٹ میں ایسے بیانات دے رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بنوں معاملے کو پر امن طریقے سے حل کرکے مینڈیٹ چور لیگی رہنماؤں کی حالات خراب کرنے کے کوششوں کو چکناچور کردیاہے ۔
انہوں نے کہا کہ امیر مقام تو ڈر اور خوف کی وجہ سے اپنے علاقے میں نہیں آ سکتے، پی ٹی آئی رہنما اور کارکن مینڈیٹ چوروں کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں۔
بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ جعلی فارم 47 اور مینڈیٹ چوروں کے پاس عوامی مفاد کا کوئی منصوبہ نہیں،سازشی ٹولہ پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہے۔
انہوں نے واضح کردیا ہے کہ پی ٹی آئی اس وقت ملک کہ سب سے بڑی پارلیمانی جماعت بن چکی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد میں 16سال بعد پولیو کیس رپورٹ، ملک بھرمیں تعداد 17ہوگئی