نور ولی محسود اور احمد حسین

فون کا ل،نور ولی محسود اور احمد حسین کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز

ویب ڈیسک: تحقیقاتی اداروں کی جانب سے کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر خارجی نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کی منظر عام پر آنے والی فون کال پر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔
تحقیقاتی اداروں کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کال کا فارنزک ٹیسٹ کروایا ، جس سے ثابت ہو گیا کہ آواز خارجی نور ولی محسود اور احمد حسین کی ہے۔
واضح رہے کہ فون کال میں نور ولی محسود احمد حسین کو سکولوں اور ہسپتالوں پر حملوں کی ہدایات دے رہا ہے۔
، نور ولی محسود کی جانب سے ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے میر علی میں گرلز اسکول کو اڑا دیا گیا جبکہ ٹانک سے تعلق رکھنے والے ضعیف ٹیچر کو بھی قتل کیا گیا۔
تحقیقاتی اداروں کا کہنا ہے کہ دہشتگردی میں ملوث عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  صیہونیوں کی خوفناک بمباری کے باعث 46 فلسطینی شہید