گاڑی ٹرالر سے ٹکرا گئی

لوئر دیر ،مرغیوں سے بھری گاڑی ٹرالر سے ٹکرا گئی،2افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: لوئر دیر میں مرغیوں سے بھری گاڑی ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق ہو گئے ۔
حادثہ لوئر دیر کے علاقہ خال میں پیش آیا جہاں مرغیوں سے بھری گاڑی تیز رفتاری کے باعث ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت گوہر اور نجیب اللہ سکنہ طور منگ کے نام سے ہوئی ۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی نعشوں کو آبائی گائوں طور منگ روانہ کردیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  پشاور میراتھن ریس صوبے کی تاریخ میں پہلا اور اہم ایونٹ ہے، وزیراعلی