پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب

دریائے سین پر پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب، دستوں کی کشتیوں پر آمد

ویب ڈیسک: پیرس کے دریائے سین پر رنگارنگ افتتاحی تقریب سے اولمپکس کا آغاز ہو گیا، 205ممالک کے دستوں کی کشتیوں کے ذریعے دریائے سین میں آمد ہوئی۔
پاکستانی دستہ نیوزی لینڈ، عمان، یوگنڈا اور ازبکستان کے ساتھ آیاپیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں دستے کی آمد کے موقع پر پاکستان کیلئے میڈل کی سب سے بڑی امید جیولین تھروور ارشد ندیم نے پاکستانی پرچم تھاماہوا تھا۔
ان کے ساتھ ایتھیلٹ فائقہ ریاض، سوئمرز جہاں آرا نبی، احمد درانی اور آفیشلز موجود تھے۔
افتتاحی تقریب کے دوران پیرس اولمپکس کی مشعل بھی روشن کردی گئی جبکہ افتتاحی تقریب میں 3ہزار کے لگ بھگ فنکار پرفارم کر رہے ہیں۔
دنیائے کھیل کے سب سے بڑے میلے پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں خوبصورت مناظر اور دل کو چھو لینے والی موسیقی کی جھنکار کے ساتھ مشہور گلوکارہ لیڈی گاگا اور فلم ٹائی ٹینک کا ٹائٹل سانگ گانے والی گلوکارہ سیلین ڈیان نے آواز کا جادو جگایا۔
افتتاحی تقریب کے دوران روایتی انداز میں مختلف ملکوں کے دستوں کی آمد ہوئی، ایک کشتی پر دیگر چار ملکوں کے دستوں کے ہمراہ پاکستانی دستے کی آمد ہوئی۔
پاکستانی شوٹر ز کشمالہ طلعت، گلفام جوزف اور جی ایم بشیر ایونٹ کے مقام سے تقریباً ساڑھے 3 گھنٹے کی مسافت پر ہونے کی وجہ سے افتتاحی تقریب میں شریک نہ ہوسکے۔

مزید پڑھیں:  صدر مملکت نے اسلام آباد میں جلسے،جلوس ریگولیٹ کرنے بارے بل دستخط کردیا