مباحثے کا چیلنج قبول

کملا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ مباحثے کا چیلنج قبول کر لیا

ویب ڈیسک: امریکا کی نائب صدر اور ڈیمو کریٹ پارٹی کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ مباحثے کا چیلنج قبول کر لیا۔
اپنے ایک بیان میں ڈیموکریٹ پارٹی کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مباحثے کا چیلنج قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق امریکی صدر کے ساتھ مباحثے کیلئے تیار ہوں۔
نائب امریکی صدر نے کہا کہ انتخابات میں شکست دینے سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ کو مباحثے میں بھی ہرانا چاہتی ہوں۔
یاد رہے کہ سابق امریکی صدر اور ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کملا ہیرس کو مباحثے کا چیلنج کیا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کے درمیان 17 ستمبر کو مباحثے کی تجاویز سامنے آ رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100انڈیکس میں 318پوائنٹس کا اضافہ