کیلیفورنیا آگ بے قابو

کیلیفورنیا کے پارک میں لگی خوفناک آگ بے قابو، ہر چیز راکھ میں تبدیل

ویب ڈیسک: امریکی ریاست کیلیفورنیا کی پارک میں لگی آگ بے قابو ہوگئی، آگ نے 2لاکھ 88ہزار ایکٹر سے زائد اراضی پر موجود ہر چیز کو جلا کرراکھ کردیا ۔
خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں کئی گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ ہزاروں افراد انخلا پر مجبور ہوگئے۔
22ریاستوں کے 500سے زیادہ فائر فائٹرز اور وسائل آگ پر قابو پانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق چار ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا جبکہ پارک میں آگ لگانے کے شبہ میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔
واضح رہے آگ 17 جولائی کو اوریگون-اڈاہو اسٹیٹ لائن کے قریب شروع ہوئی۔حکام کے مطابق اوریگون مجموعی طور پر اب تک 34 آگ لگنے کے واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں جس میں سے یہ آگ تیسری سب سے بڑی آگ ہے۔

مزید پڑھیں:  کوئٹہ میں گاڑی الٹ جانے سے 2 افراد جاں بحق