مذاکرات کی پیشکش

حکومت کی ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کو ایک بارپھر مذاکرات کی پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئیں مل کر بیٹھیں ، بات کرتے ہیں، معاملات کو سلجھاتے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ ملک دشمن عناصر ترقی میں رکاوٹیں کھڑے کررہے ہیں ، پاکستان ہے توہم سب ہیں ، بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں ن لیگ سٹیبلشمنٹ سے ہماری لڑائی کرارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو معلوم ہے کس نے کیا کیا ہے؟ آج تک کسی کے منہ سے سنا ہے مہنگائی کو کیسے ختم کریں گے؟ کپتان نے کہا کہ فوج کو نیوٹرل ہونا چاہیے، چیلوں نے کہا فوج کو نیوٹرل ہونا چاہیے، کپتان نے کہا قبر تک پیچھا کریں گے،چیلوں نے9مئی انجام دے دی۔
وفاقی وزیرمصدق ملک کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف کے ذہن میں صرف 3چیزیں ہیں، اولین ترجیح غریب کے بچے کو روزگار دینا ہے ، دوسرا مہنگائی کے بوجھ کو ختم کرنا ہے اور تیسرا غربت کو ختم کرنا وزیراعظم کے ذہین میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ انتشار کی سیاست کرنیوالے ملک کے خیر خواہ نہیں ، پچھلے دنوں ٹرینڈ چلا تھا کپتان نہیں تو پاکستان نہیں، کپتان نے کہا کہ امریکا سازش کررہاہے اور سائفر لہرا دیا ، لوگوں نے بھی کہا کہ امریکا تو ہمارے ملک کے خلاف ہے، اس نے ہماری آئین اور ملک کو پامال کیا ہے، فوج ہمیں بچائے۔
وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ عمران خان نے واضح بیان دیا کہ ملک تباہ کردیں گے،اور وہ کررہے ہیں، 9مئی کو شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی ، ہم کہتے ہیں دہشتگردی کو ختم کریں اور آپ کہتے ہیں ہم آپریشن نہیں ہونے دیں گے۔
مصدق ملک نے کہا کہ آج آپ ادھم مچارہے وہ آپ اپنے بچوں کے مستقبل کے ساتھ ظلم کررہے ہیں ، ہمیں ہٹانا ہے ہٹادیں ،ملک ایسے ہی چلتا رہا تو برباد ہوجائے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہسپتال ،ایف بی آر کو ہم ٹھیک کریں گے ، ہم نے پی ایس ڈی پی سے پیسے نکال کر86فیصد غریبوں کو ریلیف دیا، 86فیصد غریب خاندانوں کو بجلی بلوں کی مد میں تحفظ دیاگیا ہے۔
مصدق ملک نے مزید کہا کہ ہم کہتے ہیں آئیں مل کر بات کرتے ہیں آپ کہتے ہیں ملک گیر پہیہ جام کریں گے، بات کرو لیکن برباد مت کرو، سلجھا ملک کو الجھا نہیں ، ہمیں ہٹانا ہے تو ہٹادیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جب پیپلزپارٹی نے کہا کہ آئیں ہم آپ کی سپورٹ کریں گے، حکومت بنائیں تو آپ نے کیوں حکومت نہیں بنائی، کیوںکہ سلجھانا آپ کا مقصد نہیں تھا، آئیں بات کریں۔

مزید پڑھیں:  انٹراپارٹی کیس میں تحریک انصاف کی چاروں درخواستیں مسترد