کھلا دودھ غیر معیاری قرار

پشاور سمیت خیبر پختونخوا بھرمیں 93فیصد کھلا دودھ غیر معیاری قرار

ویب ڈیسک: فوڈ اتھارٹی کی جانب سے پشاور سمیت خیبر پختونخوا بھر میں 93فیصد کھلا غیر معیاری قرار دے دیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی نے کھلے دودھ کے 583نمونوں کی ٹیسٹنگ کی تھی جن میں541نمونوں میں مضِر اجزا پائے گئے۔
خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں 3لاکھ 24 ہزار لیٹر دودھ سے 583 نمونے لے کر ٹیسٹ کرائے گئے جن میں صرف 7فیصد (42) نمونے تسلی بخش قرار پائے۔
رپورٹ کے مطابق417 نمونوں میں پانی کی ملاوٹ، 106 میں گلوکوز اور 17 میں فارمل ڈی ہائیڈز کی ملاوٹ پائی گئی جبکہ 18 فیصد نمونوں میں خشک پاڈر کی ملاوٹ پائی گئی۔
پشاور میں 94اور مردان میں87فیصد دودھ غیر معیاری قرار پایا۔
حکام کا کہنا ہے کہ عوام کو کھلا دودھ خریدتے وقت اطمینان کرلینا چاہیے کہ اِس میں کسی بھی چیز کی ملاوٹ تو نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں:  ظالم وجابر صیہونیوں نے یہودی آبادکاری کیخلاف ایک اور آواز دبا دی