ایئرہوسٹس گرفتار

پی آئی اے کی ایئرہوسٹس غیر ملکی کرنسی سمگل کرتے ہوئے گرفتار

ویب ڈیسک: لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی ایئرہوسٹس کو غیر ملکی کرنسی اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیاگیا۔
قومی ایئر لائن کی ایئرہوسٹس لاہور سے پی آئی اے کی پرواز پر جدہ جارہی تھی، شک پڑنے پر کسٹمز حکام نے ایف آئی اے امیگریشن کے ساتھ مل کر اس کو آف لوڈ کرایا اور تلاشی لی تو ریال اور امریکی ڈالر برآمد ہوگئے۔
ایئرہوسٹس سے برآمد ہونے والی غیر ملکی کرنسی کی مالیت پاکستانی کرنسی میں لاکھوں روپے بنتی ہے ۔
ڈپٹی کلکٹر کسٹم راجہ بلال کے مطابق برآمد ہونے والی رقم میں 37ہزار 318 امریکی ڈالرز اور چالیس ہزار سعودی ریال شامل ہیں۔
کرنسی نوٹ پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس نے اپنی جرابوں میں چھپا رکھے تھے۔
شک پڑنے پر ایئر ہوسٹس کی تلاشی لی گئی جس کے جسم کے مختلف حصوں سے یہ رقم برآمد ہوئی۔
ایئر ہوسٹس کو جدہ جانے والی پرواز سے اتار کر کرکے مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیشی ٹیم کے حوالے کر دیا گیا۔
ڈپٹی کلکٹر کسٹم راجہ بلال نے کہا کہ کرنسی سمگلنگ روکنے کے لیے وزیراعظم اور چیئرمین ایف بی آر کی ہدایت پر ہر صورت عمل کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  سروسز چیفس کا یوم دفاع کے موقع پر شہداء کو خراج عقیدت