انٹرویوز کالعدم قرار

پشاور: خیبر پختونخوا کی 19جامعات کے لئے ہونے والے انٹرویوز کالعدم قرار

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا حکومت نے نگران دور میں صوبے کی 19جامعات کے لئے ہونے والے انٹرویوز کالعدم قرار دے دیا ۔
سیکرٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم کی جانب سے 3سالہ مدت کے لئے وائس چانسلرز کی تعیناتی کا اشتہار جاری کرکے 20جامعات کے وائس چانسلرز کی تعیناتی کا عمل ارسز نو شروع کردیاگیا ۔
اس سلسلے میں غیر معمولی دیانت اور فکری وژن کے حامل افرادسے درخواستیں طلب کی گئی ہیں ۔
سیکرٹری محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری اشتہار میں درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ 26اگست مقرر کی گئی ہے ۔
پشاوریونیورسٹی، ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی،گومل یونیورسٹی اور زرعی یونیورسٹی ڈی آئی خان، خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک شامل ہیں ۔
اس کے علاوہ لکی مروت یونیورسٹی ، ہزارہ یونیورسٹی ، یو ای ٹی مردان، ویمن یونیورسٹی صوابی، یو ای ٹی اور زرعی یونیورسٹی سوات ،یونیورسٹی آف شانگلہ، یونیورسٹی آف وٹرنری سائنسز سوات، عبدلولی خان یونیورسٹی مردان اور باچاخان یونیورسٹی چارسدہ بھی شامل ہے ۔
شہدائے اے پی ایس یونیورسٹی نوشہرہ، کوہاٹ یونیورسٹی، یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں، یو ای ٹی پشاوراور یونیورسٹی آف صوابی بھی لسٹ میں شامل ہے ۔
واضح رہے کہ نگران حکومت میں 19جامعات کی وی سیز کی تعیناتی کا اشتہار، سکروٹنی اور پھر انٹرویوز کا عمل مکمل ہوا تھا ۔
موجودہ حکومت نے وائس چانسلرز تعیناتی کو حتمی مرحلے میں ختم کردیاہے جبکہ صوبے میں اس وقت 34میں سے 24جامعات انتظامی سربراہان کے بغیر چل رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور میراتھن ریس صوبے کی تاریخ میں پہلا اور اہم ایونٹ ہے، وزیراعلی