مفت بجلی بند

تمام سرکاری اداروں اور افسران کیلئے مفت بجلی بند کرنے کی تجویز

ویب ڈیسک: وزارت توانائی نے ایمرجنسی پلان کے تحت تمام سرکاری اور افسران کے خلاف مفت بجلی بند کرنے کی تجویز پر غور شروع کردیا ہے ۔
پلان کے تحت تمام سرکاری اور نیم سرکاری اداروں میں مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ بیوروکریٹس، ججز اور پارلمینٹرینز سمیت سب کی مفت بجلی بند کرنے کی بھی تجویز ہے۔
ذرائع انرجی ڈویژن نے بتایاکہ دوسرے مرحلے میں مفت پیٹرول کی سہولت بھی واپس لینے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملک اس وقت شدید مالی دباؤ اور بیرونی قرضوں تلے دبا ہوا، انقلابی اقدامات سے ہی مستقل ڈیفالٹ سے بچا جا سکتا، برآمدات 60 ارب ڈالر لے جانا ناگزیر ہو گیا۔
ذرائع انرجی ڈویژن کا کہنا ہے کہ صرف انڈسٹری اور کاروبار کو جائز سہولتیں دی جائیں گی۔
فیکٹریوں میں ایم ڈی آئی چارجز کو کم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے، نیپرا اور اوگرا کی کارکردگی بھی جانچنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  کارساز حادثے کے فریقین میں معاملات طے ،حلف نامے تیار