تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری

بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کی منظوری دے دی گئی

ویب ڈیسک: نجکاری کمیشن بورڈ کی جانب سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں(ڈسکوز)کی نجکاری کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے ۔
اس حوالے سے نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس وفاقی وزیربرائے سرمایہ کاری بورڈ،مواصلات اورنجکاری عبدالعلیم خان کی زیرصدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈسکوز کی نجکاری کی منظوری کے ساتھ ساتھ مالیاتی مشیر لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
فیصلے کے مطابق نجکاری کے حوالے سے2025 تک قانونی مراحل مکمل کیے جائیں گے پہلے مرحلے میں تین ڈسکوز کی نجکاری ہوگی۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری پرائیوٹائزیشن کے لیے نجی شعبے کی سنجیدگی کا اظہارہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اداروں کی شفاف اور جلد از جلد نجکاری کو یقینی بنایا جائے،ملکی معیشت کی مضبوطی اوربحالی کے لیے نجکاری کا عمل بہت اہمیت کا حامل ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نجی شعبے کو منتقل ہونے والیاداروں کو منافع بخش بنانے کے مضبوط امکانات ہیں، نجکاری کے تمام اہداف بروقت حاصل کریں، حتمی منظوری سی سی او پی دے گی۔

مزید پڑھیں:  ملک دشمنوں کو جہاں پائیں گے،سرکوبی کرینگے، آرمی چیف