ایڈہاک جج تعینات

جسٹس طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم ایڈہاک جج تعینات

ویب ڈیسک: جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود اور جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج تعینات کردیئے گئے ۔
وزارت قانون نے باقاعدہ تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاجس کے تحت ایڈہاک ججز کو ایک سال کی مدت کیلئے تعینات کیا گیا ہے۔
آج ہی جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل نے ایڈہاک جج سپریم کورٹ کے طور پر تعیناتی پر اپنی رضامندی ظاہر کردی تھی، کیونکہ اس سے پہلے وہ معذرت کرچکے تھے۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود اور جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل کو ایک سال کے لیے ایڈہاک جج تعینات کرنے کی سفارش کی تھی۔
جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل نے ایڈہاک جج سپریم کورٹ تعیناتی پر پہلے رضا مندی اور پھر بعد میں معذرت کرلی تھی۔
بعد ازاں جوڈیشل کمیشن اجلاس میں دوبارہ مظہر عالم میاں خیل سے رائے لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے بھی دونوں ایڈہاک ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری دے دی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  میونخ میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب فائرنگ،مشتبہ شخص ہلاک