اکرم درانی کیخلاف انکوائری

اکرم درانی کیخلاف کرپشن انکوائری کا آغاز ،30جولائی کو طلب

ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیربرائے ہائوسنگ اینڈ ورکس اکرم درانی کیخلاف ایف آئی اے میں کرپشن انکوائری کا آغاز کرتے ہوئے 30جولائی کو طلب کرلیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق کرپشن انکوائری نیب سے ایف آئی اے کو بھجوائی گئی ہے جس میں اکرم درانی پرپاک پی ڈبلیومیں غیرقانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی جانب سے سابق وفاقی وزیر اکرم درانی کو 30جولائی کو طلب کرلیا گیا ہے ۔
نیب نے سابق وفاقی وزیرکیخلاف ہائوسنگ اینڈ ورکس ، پاک پی ڈبلیوکے امور میں اختیارات کا غلط استعمال اور فنڈز میں خرد برد کے الزام میں تحقیقات شروع کی تھیں۔
اس حوالے سے سابق وفاقی وزیر کے بیٹے زاہد درانی نے کا کہنا تھا کہ نیب اور عدالت اس کیس پہلے دیکھ چکی ہے، سیاسی کیس بنایا جارہا ہے، نیب ان بھرتیوں کی پہلے ہی تحقیق کرچکا ہے جس میں انہیں کچھ نہیں ملا ہے۔
نہوں نے مزید کہا کہ تمام الزامات چھوٹے ہیں، کوئی بنیاد نہیں ہے ، اکرم خان درانی کی طبیعت ناساز ہے ان کی جگہ عدالت میں وکیل پیش ہونگے۔

مزید پڑھیں:  وفاقی حکومت کی اپیل منظور،سپریم کورٹ نے نیب ترامیم بحال کر دیں