بی آر ٹی نجی کمپنی اکاؤنٹس

پشاور ہائیکورٹ: بی آر ٹی نجی کمپنی کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کے معاملے پر تحریری فیصلہ جاری

ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ نے قومی احتساب بیورو کی جانب سے بی آر ٹی نجی کمپنی کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کے معاملے پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
فیصلہ پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے دو رکنی بینچ نے جاری کیاگیا، پشاور ہائی کورٹ کے جج جسٹس سید ارشد علی نے 24 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا ہے۔
ہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ بی آر ٹی نجی کمپنی اکاؤنٹس منجمد کرنے کے خلاف درخواست منظور کی جاتی ہے۔
تحریری فیصلے کے مطابق نیب کی جانب سے بی آر ٹی نجی کمپنی کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔
فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے وکیل کے مطابق اکاؤنٹس منجمد ہونے سے نجی کمپنی کے دیگر پبلک پراجیکٹ متاثر ہو رہے ہیں۔
پشاور ہائیکورٹ نے بی آر ٹی آپریٹ کرنے والی کمپنی کے اکاؤنٹس غیر منجمد کرنے کی ہدایت کر دی۔

مزید پڑھیں:  صوبے میں باغبانی کے فروغ کیلئے ہارٹیکچر اتھارٹی کے قیام کااصولی فیصلہ