حکومتی پیشکش مسترد

تحریک انصاف نے مذاکرات کی حکومتی پیشکش مسترد کردی

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش مسترد کردی ہے ۔
چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے حکومت کی مذاکرات کی پیشکش پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی جماعت کا طرز عمل سیاسی نہیں، غیر سیاسی ہے۔
بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ یہ کیا ہوا کہ آ بیٹھیں مذاکرات کریں، کیا مذاکرات کی دعوت اس طرح دیتے ہیں؟ ۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے سوال اٹھایا کہ پہلے بتایا جائے کہ سیاسی جماعتیں، دوسری سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کی دعوت اس انداز میں دیتی ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم تو پر امن احتجاج تک نہیں کرسکتے، اس طرح کی مذاکرات کی پیشکش کو ہم کیسے تسلیم کرلیں؟ یہ حکومت فارم 47کی پیداوار ہے، یہ ظلم اور زیادتیاں آج بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آج بھی ہمارے لوگوں کو اٹھایا جا رہا ہے، یہ لوگ چادر، چار دیواری کو پامال کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  عدلیہ بغیر دباو کے آزاد فیصلے کر رہی ہے، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ