مخصوص نشستوں کا معاملہ

مخصوص نشستوں کا معاملہ پارلیمنٹ میں لانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: حکومت کی جانب سے مخصوص نشستوں کا معاملہ پارلیمنٹ میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 30 جولائی بروز منگل طلب کرلیاہے اجلاس میں عدالتی فیصلے کے خلاف قرارداد منظور کرائی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ ایوان میں پارلیمان کی بالادستی اور خود مختاری سے متعلق بھی بحث کرائی جائے گی۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اہم قانون سازی کا بھی امکان ہے ، قومی اسمبلی کا اجلاس شیڈول سے ایک ہفتہ قبل طلب کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 13 ججز پر مشتمل فل کورٹ بنچ نے پارلیمنٹ میں خواتین اور اقلیتوں کے لیے مخصوص نشستوں پر سنی اتحاد کونسل کی اپیل پر پی ٹی آئی کے حق میں بڑا فیصلہ سنایا تھا۔
عدالت عظمیٰ نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ اور الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی کومخصوص نشستیں دینے کا حکم جاری کیا۔

مزید پڑھیں:  عمران خان اور جنرل فیض کیخلاف کیسز میں ثبوت اکٹھے کرنے کا دعویٰ