پاکستان کی مذمت

پاکستان کی اسماعیل ہنیہ کے قتل کی شدید مذمت

ویب ڈیسک: پاکستان نے تہران میں فلسطینی مذاہمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کی شدید مذمت کی ہے ۔
ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت کرتا ہے، ہنیہ کے اہل خانہ اور فلسطینی عوام سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان ہر طرح کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ماورائے عدالت اور ماورائے علاقہ، سرحد کسی بھی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے، ہمیں اس حملے کے وقت پر شدید حیرت ہے۔
دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب ایران کے نئے صدر نے حلف اٹھایا، اس تقریب میں غیر ملکی وفود بشمول پاکستان کے ڈپٹی وزیر اعظم موجود تھے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 82 ہزار پوائنٹس کی حد بحال، ڈالر بھِی سستا