اسرائیل اپنے کئَے پر پچھتائے گا

جوابی کارروائی دیکھ کر اسرائیل اپنے کئَے پر پچھتائے گا، میجر جنرل باقری

ویب ڈیسک: ایرانی فوج کے چیف آف سٹاف میجر جنرل باقری کا کہنا ہے کہ صیہونیوں سے اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ ضرور لیا جائیگا، تاہم ان کے حملے پر جوابی کارروائی دیکھ کر اسرائیل اپنے کئَے پر پچھتائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حماس کے سابق سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینے کے طریقہ کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اس کیلئے بھرپور پلاننگ کی جائے گی جس سے یہ حیران رہ جائِیں گے۔
میجر جنرل باقری نے کہا کہ اس حوالے سے بھرپور اقدامات کیے جانے چاہئیں تاکہ اسرائیل کو سوچنے کا بھی موقع نہ ملے، اسماعیل ہنیہ کی شہادت معمولی واقعہ نہیں، اس سے انہوں نے ہمارے قلب پر وار کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مکمل تیاری کے بعد اس کارروائی کا ایسا جواب دیا جائیگا کہ اسرائیل اپنے کئَے پر پچھتائے گا.
اس سے قبل امریکی اخبار کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ سپریم ایرانی لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے فوری بعد ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں اسرائیل پر براہ راست حملے کا حکم دیا ہے۔
یاد رہے کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ 31 جولائی کو ایرانی دارالحکومت تہران میں ہونے والے اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے، وہ ایرانی صدر محمود پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے تہران میں موجود تھے۔

مزید پڑھیں:  جعلی راج کماری مریم نواز اتنا ظلم کریں کہ کل برداشت بھی کرسکیں، بیرسٹرسیف