امریکی صدر پرامید

امریکی صدرایران کے بدلہ لینے کی دھمکی سے پیچھے ہٹنے کیلئے پرامید

ویب ڈیسک: امریکی صدرجوبائیڈن ایران کے اسرائیل سے بدلہ لینے کی دھمکی سے پیچھے ہٹنے کے لئے پر امید ہیں ۔
خبرایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک تقریب کے دوران صحافیوں نے امریکی صدر سے سوال کیا کہ کیا ایران اسرائیل سے بدلہ لینے کے اپنے اعلان سے پیچھے ہٹ سکتا ہے؟
صحافیوں کے جواب میں جو بائیڈن نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ایران پیچھے ہٹ جائے گا لیکن مجھے پتا نہیں۔
دوسری جانب امریکی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ آج ایران کی جانب سے اسرائیلی حملوں کے خلاف جوابی کارروائی کا امکان ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق امریکی حکام کا خیال ہے کہ ایران کا حملہ 13 اپریل جیسا لیکن پہلے سے زیادہ وسیع پیمانے پر ہوگا اور ایران اس بار لبنان سے حزب اللہ کو بھی اپنے ساتھ شامل کرسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں ڈینگی کے شدید آﺅٹ بریک کا خطرہ ظاہر کیا جانے لگا ہے