ایران نے اسرائیل پر حملہ موخر

ایران نے اسرائیل پر حملہ موخر کرنا غزہ جنگ بندی سے مشروط کر دیا

ویب ڈیسک: امریکی اور دیگر یورپی ممالک کی کوششیں کامیاب، ایران نے اسرائیل پر حملہ موخر کرنا غزہ میں جنگ بندی سے مشروط کر دیا۔
ایرانی حکام نے اسرائیل پر حملہ موخر کرنے کیلئے شرط رکھ دی اور کہا کہ سیز فائر معاہدہ ہوا تو حملہ نہیں ہوگا۔
حکام کے مطابق ایران دوحا میں غزہ جنگ بندی مذاکرات میں حصہ لینے پر غور کررہا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق صرف غزہ جنگ بندی کی صورت میں ہی ایران، اسرائیل پر جوابی حملہ مو ¿خر کر سکتا ہے۔
دوسری طرف امریکا نے ترکیہ پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کو کشیدگی کم کرنے پر آمادہ کرے۔ اس کے ساتھ ہی مذاکرات کی کامیابی کی امیدیں کم ہوگئی ہیں کیونکہ حماس نے دوحہ بات چیت میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔
حماس نے موقف اختیار کیا کہ اسرائیل سے جنگ بندی معاہدے کی طے شدہ شرائط پر عمل کروایا جائے۔
یاد رہے کہ امریکی اور دیگر یورپی ممالک کی کوششیں کامیاب، ایران نے اسرائیل پر حملہ موخر کرنا غزہ میں جنگ بندی سے مشروط کر دیا۔
دوسری جانب غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 32 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی جارحیت روکنے کیلئے عالمی سطح‌پر کئی بار کوششیں‌کی گئیں تاہم اسرائیل نے ان تمام کاوشوں کو روندتے ہوئے جنگ جاری رکھنے کی سعی کر رکھی ہے.
اب ایران اور حزب اللہ کے ممکنہ حملے کے خوف سے اسرائیل امریکہ کی پناہ لینے کی کوشش کر رہا ہے تاہم اس میں بھی اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور مجبور ہو کر اسرائیل کو اپناپرانا زیر زمین ہسپتال کھلونا پڑا کیونکہ اسے حملے کا یقین ہو چکا ہے.

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی رہنماؤں پر بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ