مزید 111فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بمباری ،مزید111فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی بمباری کے نتیجے میں 24گھنٹوں کے دوران مزید 111فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں ۔
میڈیا رپوررٹس کے مطابق غزہ سمیت خان یونس اور گاؤں تمن پر اسرائیلی فورسز کی ظالمانہ بمباری کے نتیجے میں درجنوں نہتے فلسطینی شہید ہو گئے ۔
بلتا پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کی جانب سے ڈرون حملہ کیا گیا جس میں 2 فلسطینیں شہید اور خواتین سمیت بچے زخمی ہو گئے۔
غزہ شہر کے صابرہ محلے پربھی اسرائیلی فوج کے حملے میں تین فلسطینی شہید ہو گئے۔
صابرہ کے نواح میں واقع اسلامی کمپلیکس پر بھی اسرائیلی فورسز کی جانب سے گولہ باری کی گئی۔
عرب میڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیل غزہ پر اب تک ستر ہزارامریکی ساختہ بم گرا چکا ہے۔
اقوام متحدہ سیٹلائٹ ڈیٹا میں انکشاف ہوا ہے کہ غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد چالیس ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ بانوے ہزار چار سو ایک فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی قیادت کی ملاقات،مشترکہ احتجاج کا اعلان