فلسطینی صدر محمود عباس

فلسطینی صدر محمود عباس کادیگر قیادت کے ساتھ غزہ پٹی جانے کا اعلان

ویب ڈیسک: فلسطین کے صدر محمود عباس کی جانب سے دیگر فلسطینی قیادت کے ساتھ غزہ پٹی جانے کا اعلان کیا گیا ہے ۔
ترکیہ کی پارلیمان کے خصوصی اجلاس سے خطاب میں صدر محمود عباس کا کہنا تھا کہ تمام فلسطینی قیادت کے ہمراہ غزہ پٹی جاؤں گا اور فلسطینیوکں کے خلاف جاری جارحیت روکنے کیلئے کام کروں گا۔
صدر محمود عباس نے کہا کہ چاہے ہماری جانیں چلی جائیں ہم یہ کام کریں گے، ہماری جانیں پیارے غزہ کے بچوں کی جانوں سے زیادہ قیمتی نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پورا کا پورا غزہ ہمارا ہے، ہم ایسا کوئی حل قبول نہیں کریں گے جو ہمارے علاقوں کو تقسیم کرے، غزہ کے بغیر کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی، ہمارے لوگ کبھی سرینڈر نہیں کریں گے۔
محمود عباس کا کہنا تھا کہ ہم فتح یا شہادت جیسی دو اچھی باتوں کیلئے پرعزم ہیں، اسرائیلی حملوں کے باوجود فلسطینی عوام ڈٹ کر کھڑے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس نے دورہ روس کے دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کے بعد گزشتہ روز ترکیہ میں ترک صدر اردوان سے بھی ملاقات کی۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی قیادت کی ملاقات،مشترکہ احتجاج کا اعلان