غزہ میں پولیو کیس رپورٹ

غزہ میں پولیو کیس رپورٹ، اقوام متحدہ کا فوری جنگ بندی کا مطالبہ

ویب ڈیسک: غزہ میں پولیو کیس رپورٹ ہونا پھر سے شروع ہو گئے، اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی جانب سے 7 دن کیلئے َ فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا جانے لگا ہے تاکہ اس دوران بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائےجا سکیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں 25 سال بعد پولیو کا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ دیرالبلاح میں 10 ماہ کی بچی میں پولیو کی تصدیق ہوگئی۔
غزہ میں پولیو کیس رپورٹ ہونے پر اقوام متحدہ نے تباہ حال علاقے میں پولیو کے قطرے فوری طور پر پلانے کے لیے جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ غزہ میں پولیو کے خاتمے کی اصل ویکسین امن کا قیام ہے۔ ساڑھے چھ لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانا لازمی ہے۔
اسرائیل کے المواسی، نصیرات اور جبالیہ سمیت مختلف علاقوں میں حملے جاری ہیں۔ تل الحوا میں گھر پر حملے میں تین فلسطینی شہید ہوگئے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کی جانب سے غزہ میں 7 دن کیلئے جنگ بندی کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے کیونکہ وہاں پولیو کیسز رپورٹ ہونا شروع ہو گئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ نے جنگ بندی کا مطالبہ 6 لاکھ 40 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانےکے لیے کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطین میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے۔ ہسپتال دیکھا جا رہا ہے نہ سکول اور مساجد کا خیال رکھا جا رہا ہے، بس صیہونی ہر جگہ بارود برسائے جا رہے ہیں۔
گزشتہ روز اسرائیلی شدت پسندوں نے کئی فلسطینیوں کے گھروں کو آگ لگا دی تھی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور ایک زخمی ہونے کی اطلاعات آئیں۔

مزید پڑھیں:  توشہ خانہ ٹو کیس :عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت مسترد