گودام میں فلسطینیوں پر حملہ

غزہ :اسرائیل کا گودام میں پناہ لئے فلسطینیوں پر حملہ ،15افراد شہید

ویب ڈیسک: اسرائیلی فوج نے غزہ کے ایک گودام میں پناہ لینے ہوئے فلسطینی خاندان پر حملہ کرکے 9بچوں سمیت 15 افراد کو شہید کر دیا۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ کے علاقے الزوایدہ میں قائم گودام پر رات کی تاریکی بمباری کی جس کے نتیجے میں پناہ لیے ہوئے 16افراد شہید ہوئے ۔
شہید ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جارہا ہے جبکہ شہداء میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے جبالیہ پناہ گزیں کیمپ، دیرالبلاح، خان یونس پر بھی بمباری کی اور اسرائیلی بمباری میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ۔
اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر جنین میں بھی ایک کار پر ڈرون حملہ کرکے دو فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا۔

مزید پڑھیں:  قوم کو نااہل گروہ کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،وزیراعظم