Yousuf Raza Gillani

سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کورونا وائرس کا شکار

ملتان : تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے نے سوشل میڈیا پیغام میں ان کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے ۔ یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے قاسم گیلانی نے سما جی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے والد کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت اور قومی احتساب بیورو (نیب) کا شکریہ کہ آپ میرے والد کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے میں کامیاب ہوئے۔قاسم گیلانی نے مزید لکھا کہ میرے والد کا کورونا وائرس کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کو مشال یوسفزئی کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار مل گیا