8ستمبر جلسہ کیلئے اراکین اسمبلی کو

8ستمبر جلسہ کیلئے اراکین اسمبلی کو ایک ہزارکارکن ساتھ لانے کی ہدایت

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کی جانب سے 8ستمبر جلسہ کیلئے اراکین اسمبلی کو ایک ہزار کارکن ساتھ لانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
ذرائع نے تبایا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو بالآخر 8 ستمبر جلسے کی اجازت مل گئی، اب پارٹی کی جانب سے جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے بہتر انداز میں تیاریاں جاری ہیں۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پشاور سے ایم پی اے فضل الہیٰ نے ہر رکن اسمبلی کو ایک ہزار کارکن ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ قافلے ایک بجے روانہ ہوں گے جبکہ پشاور سے تمام قافلے3 بجے صوابی پہنچیں گے۔
ممبر صوبائی اسمبلی فضل الہیٰ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور بھی صوابی 3 بجے پہنچیں گے، اور قافلے کی قیادت کریں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ رکاوٹیں دور کرنے کے لیے کرین، شاول اور مشینری ساتھ لے کر جائیں گے تاکہ راہ میں آنے والی رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔
اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ رکاوٹیں کھڑی کرنے والے انجام کے ذمہ دار خود ہوں گے۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے 8ستمبر جلسہ کیلئے اراکین اسمبلی کو ایک ہزار کارکن ساتھ لانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنیکا فیصلہ