پناہ گزینوں کی خیمہ بستی پرحملہ

صیہونیوں کا پناہ گزینوں کی خیمہ بستی پرحملہ، 40 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: صیہونیوں کا پناہ گزینوں کی خیمہ بستی پرحملہ کے دوران 40 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
غزہ میں اسرائیلی بربریت اپنے پورے عروج پر ہے، اس دوران نہ وہ شہری علاقہ دیکھتے ہیں نہ خیمہ بستی بس بمباری کئے جا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق خان یونس کے قریب پناہ گزینوں کی خیمہ بستی پر اسرائیلیوں نے ہلہ بول دیا جس سے 40 افراد شہید ہوگئے جبکہ اس کارروائی کے دوران متعدد افراد زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
غزہ کی سول ڈیفنس ادارہ کے مطابق اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 60 سے زائد بتائی جا رہی ہے، اس دوران صیہونی دعویٰ کر رہے ہیں کہ اس حملے میں حماس کے کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا گیا۔
برطانوی ذرائع ابلاغ نے شہر کی انتظامیہ کا موقف بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے منگل کی صبح کے کیے گئے۔
ادھر خیمہ بستی کے رہائشیوں اور طبی عملے کے اراکین کا کہنا ہے کہ خان یونس کے علاقے المواسی میں بنی خیمہ بستی پر کم سے کم چار میزائل داغے گئے۔
ذرائع کے مطابق حملوں کے نتیجے میں ایک اندازے کے مطابق 20 خیموں میں آگ لگ گئی اور 30 فٹ تک گہرے گڑھے پڑ گئے ہیں، زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ایمرجنسی سروس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ہماری ٹیم کے ارکان ابھی تک نشانہ بننے والے مقام سے لاشیں اور زخمیوں کو نکال رہی ہیں، انہوں نے افسردہ لہجے میں خہا کہ یہ اسرائیل کا نیا قتل عام لگ رہا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے موقف اپنایا کہ خان یونس کے اس علاقے میں حماس کو نشانہ بنایا گیا ہے جو اس کے اندر ایک کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر چلا رہے تھے۔
یاد رہے کہ صیہونیوں کا پناہ گزینوں کی خیمہ بستی پرحملہ کے دوران 40 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سپیس ایکس کے خلا بازوں نے تاریخ رقم کر دی