ایران نے اپنے بیلسٹک میزائل روس

ایران نے اپنے بیلسٹک میزائل روس پہنچا دیئے، امریکی دعویٰ

ویب ڈیسک: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اپنے بیلسٹک میزائل روس پہنچا دیے ہیں، روس ایرانی بیلسٹک میزائل آنے والے ہفتوں میں یوکرین جنگ میں استعمال کرے گا۔
اس حوالے سے روس کا کہنا ہے کہ ایران اہم ساتھی ہے، حساس شعبوں سمیت تمام ممکنہ شعبوں میں دو طرفہ معاشی اور تجارتی تعاون بڑھا رہے ہیں اور دو طرفہ تعاون جاری رہے گا۔
ادھر ایران نے بیلسٹک میزائل روس کو فراہم کرنے کی تردید کردی۔ اس حوالے سے ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی ہتھیاروں کی دوسرے ممالک کو ترسیل کی گمراہ کُن اطلاعات بھونڈا پروپیگنڈا ہے۔
دوسری طرف برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے روس کو میزائل دینے کے ایرانی اقدام کو سلامتی کیلئے خطرہ قراردیدیا۔
یورپی ممالک نے ایک مشترکا بیان میں کہا ہے کہ ایران کی جانب سے روس کو بیلسٹک میزائل دینے کی اطلاعات اگر سچ ہیں تو یہ اقدام یورپی سلامتی کیلئے براہ راست خطرہ ہے۔
تینوں مغربی ممالک نے مطالبہ کیا کہ ایران یوکرین جنگ میں روس کی حمایت فوری طور پر روک دے، میزائلوں کی ترسیل کشیدگی بڑھانے کے مترادف ہے۔
ایران کی جانب سے امریکی دعویٰ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ غزہ میں نسل کشی کیلئے امریکی اور مغربی ہتھیاروں کا غیرقانونی استعمال چُھپانے کیلئے بھونڈا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اپنے بیلسٹک میزائل روس پہنچا دیے ہیں، روس ایرانی بیلسٹک میزائل آنے والے ہفتوں میں یوکرین جنگ میں استعمال کرے گا۔

مزید پڑھیں:  خاتم النبیین ﷺ کی ولادت انسانیت پر اللہ کا احسان عظیم ہے، علی امین