حماس پچھلے پرپوزل کے تحت جنگ

حماس پچھلے پرپوزل کے تحت جنگ بندی پر تیار

ویب ڈیسک: اسرائیل کے نئے مطالبات ایک بار پھر مسترد کرتے ہوئے حماس پچھلے پرپوزل کے تحت فوری جنگ بندی پر تیار ہے، ان خیالات کا اظہار حماس کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ خلیل الحیا نے قطر و ثالثوں سے ملاقات میں کیا۔
حماس نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کیلئے ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں وہ نئی شرائط کے بغیر فوری جنگ بندی کیلئے راضی ہیں۔
حماس کی جانب سے مذاکراتی ٹیم کے سربراہ خلیل الحیا نے دوحا میں قطر کے وزیراعظم سمیت دیگر ثالثوں سے ملاقات میں غزہ میں جنگ بندی معاہدے سے متعلق پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا اور جنگ بندی کیلئے اپنی مشروط رضامندی سے آگاہ کر دیا ہے۔
حماس رہنما اسامہ حمدان کا کہنا تھا کہ امریکا کو اسرائیل پر اپنے مطالبات واپس لینے کیلئے دباؤ ڈالنا چاہیے۔
ادھر قطر اور مصر کی جانب سے حماس پر جنگ بندی اور یرغمالیوں کے معاہدے کیلئے زور دیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ غزہ میں گزشتہ 11 ماہ سے جاری حماس اسرائیل جنگ میں جنگ بندی کیلئے ہونے والے مذاکرات کسی ڈیل پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے تھے۔
امریکی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ اور سی آئی اے کے ڈائریکٹڑ ولیم برنز کا کہنا تھا کہ اگلے چند روز میں جنگ بندی کی مذاکرات کیلئے تفصیلی تجاویز تیار کر لی جائیں گی۔
یاد رہے کہ اسرائیل کے نئے مطالبات ایک بار پھر مسترد کرتے ہوئے حماس پچھلے پرپوزل کے تحت فوری جنگ بندی پر تیار ہے،

مزید پڑھیں:  جڑواں شہروں میں ڈینگی کے حملے تیز، 47 نئے کیسز کی تصدیق