یو این عملے پر اسرائیلی حملے

یو این عملے پر اسرائیلی حملے ناقابل برداشت ہیں، انتونیو گوتریس

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ اول تو یو این عملے پر اسرائیلی حملے ناقابل برداشت ہیں، اس پر ان حملوں کے بعد احتساب کے عمل کا نا ہونا اس سے زیادہ تکلیف دہ ہے۔
اسرائیلی حملوں میں اقوام متحدہ کے عملے اور امدادی رضاکاروں کی ہلاکتوں پر اسرائیل کا احتساب نہ کیے جانے کو ناقابل برداشت قرار دیدیا ہے۔
انتونیو گوتریس نے گزشتہ برس کو بہت سخت اور بہت ہی مشکل قراردیتے ہوئے کہا کہ اس پورے سال پر اسرائیلی کی غزہ میں جاری جنگ حاوی رہی۔ غزہ میں جو کچھ ہوتا رہا ہے وہ کسی طور پر قابل قبول نہیں ہو سکتا۔
انکا کہنا تھا کہ غزہ میں اب تک اسرائیلی حملوں میں 41 ہزار سے زائد فلسطینی جانیں گنوا چکے ہیں اور سویلینز کے بچاؤ کے اقدامات کی غیر موجودگی میں اسرائیلی بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزیاں کر رہے ہیں۔
سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیل کیخلاف مؤثر تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اب تک 300 سے زائد انسانی امدادی کارکنان مارے جا چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس عدالتیں ہیں لیکن ہم دیکھ رہے ہیں کہ ان عدالتوں کے فیصلوں کا احترام نہیں کیا جارہا اور اس طرح سے احتساب کی عدم موجود ناقابل برداشت ہے، اس معاملے پر بہت ہی زیادہ سنجیدگی کی ضرورت ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ اول تو یو این عملے پر اسرائیلی حملے ناقابل برداشت ہیں، اس پر ان حملوں کے بعد احتساب کے عمل کا نا ہونا اس سے زیادہ تکلیف دہ ہے۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ نےوضاحتی آرڈر سے پہلےنوٹس جاری کیانہ کازلسٹ، ڈپٹی رجسٹرار