این اے171 پر ضمنی انتخاب

این اے171 پر ضمنی انتخاب، طاہر رشیدالدین آگے، غیر حتمی نتائج

ویب ڈیسک: این اے171 پر ضمنی انتخاب میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے طاہر رشیدالدین نے میدان مار لیا۔
این اے 171 پر ہونے والے ضمنی انتخاب پر تمام 301 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے طاہر رشیدالدین 116429 ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے حسان مصطفیٰ 58251 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
ادھر ضمنی الیکشن کے دوران ٹرن آؤٹ تقریباً 65 سے 70 فیصد رہا، جبکہ متعدد پولنگ سٹیشنز بدنظمی کا شکار رہے۔
یاد رہے کہ این اے171 پر ضمنی انتخاب میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے طاہر رشیدالدین نے میدان مار لیا۔ اس نشست پی ٹی آئی کے ممتاز مصطفیٰ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:  صوابی میں سستی بجلی کیلئے احتجاج ،تربیلہ پاور ہاؤس کے سامنے حالات کشیدہ