نوجوان سرکاری نوکریوں کے بجائے انٹرپرینیور

نوجوان سرکاری نوکریوں کے بجائے انٹرپرینیور بننے کو ترجیح دیں، بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات و نشریات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ نوجوان سرکاری نوکریوں کے بجائے انٹرپرینیور بننے کو ترجیح دیں، خیبرپختونخوا حکومت نوجوانوں کو نئے چیلنجز کے لیے تیار کرنے کی غرض سے اقدامات کر رہی ہے۔
مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے ینگ لیڈرز پارلیمنٹ کے کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نوجوانوں کو نئے چیلنجز کے لیے تیار کرنے کی غرض سے اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان ڈگریوں کے حصول تک محدود نہ رہیں، بلکہ ذمہ دار شہری بننے کے لیے محنت کریں اور سرکاری نوکریوں کے بجائے خود انٹرپرینیور بننے کو ترجیح دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تھیا گلی میں ینگ لیڈرز پارلیمنٹ کے زیر اہتمام تین روزہ انٹرپرینیورشپ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے، اس میں 70 سے زائد نوجوان رہنما خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے شریک ہیں۔
مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو بڑوں کے تجربات سے سیکھ کر مستقبل کی منصوبہ بندی کرنی چاہیے، حکومت خیبر پختونخوا نے نوجوانوں کے لیے سوشل میڈیا ایپلیکیشنز اور پورٹل لانچ کیے ہیں۔
محکمہ اطلاعات نے نوجوانوں کو سوشل میڈیا مہارتیں بڑھانے کے مواقع فراہم کرنے کے منصوبے شروع کر رکھے ہیں۔
یاد رہے کہ کانفرنس میں انٹرپرینیور شپ، ای کامرس اور آن لائن کاروبار پر تفصیلی سیشنز منعقد کئے جائیِں گے۔

مزید پڑھیں:  بیروت، واکی ٹاکی دھماکوں میں شہداء 20 ہوگئے