.jpg

سال 2020 کا پہلا سورج گرہن21جون کو ہو گا

اسلام آباد: سال 2020ء کا پہلا سورج گرہن 21 جون کو ہوگا اور اس دوران سورج کی روشنی مدہم ہوجائے گی، 21 جون سال کا طویل ترین دن بھی ہوتا ہے، یہ چاند گرہن بھی پاکستان سمیت ایشیا کے مختلف ممالک، یورپ، افریقا اور آسٹریلیا میں نظر آئیں گے،21 جون کو سورج گرہن کے دوران دن کے اوقات میں سورج کی روشنی مدہم ہوجائے گی، خیال رہے کہ 25 دسمبر 2019 کو بھی حلقہ نما سورج گرہن رونما ہوا تھااور اسے پاکستان میں بھی جزوی طور پر دیکھا گیا تھا،  محکمہ موسمیات میں کلائمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے سربراہ ندیم فیصل نے بتایا کہ یہ سورج گرہن پاکستان،چین، شمالی بھارت اور افریقہ کے کچھ حصوں میں دیکھا جاسکے گا،

ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ’جزوی سورج گرہن صبح 8 بج کر 46 منٹ پر شروع اور دوپہر 2 بج کر 34 منٹ پر ختم ہوگا جبکہ 11 بج کر 40 منٹ پر یہ اپنے عروج پر ہوگا،

سندھ کے شہر سکھر میں صبح 11 بج کر 7 منٹ پر سورج تقریباً 98.78 فیصد چھپ جائے گا جبکہ گوادر میں صبح 10 بج 48 منٹ پر سورج 97.8 فیصد چھپا ہوا دکھائی دے گا،

کراچی میں سورج گرہن کی شروعات کل صبح 9 بج کر 29 منٹ سے ہوگی جب کہ سورج گرہن کا کراچی میں اختتام دوپہر  12 بج کر 36 منٹ پر ہو گا،

لاہور میں سورج گرہن کی ابتداء صبح 9 بج کر 8 منٹ پر  ہوگی جب کہ 11 بج کر 2 منٹ پر سورج کو سب سے زیادہ گرہن لگے گا، لاہور میں سورج گرہن کا اختتام دوپہر 1 بج کر 10 منٹ پر ہوگا۔