181210 imran khan resources1 16a0853fe2b large

گندم اور آٹے کی قیمتوں کوقابو میں رکھنا ہے- وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس، گندم اور آٹے کی قیمتوں میں کمی لانے سے متعلق اٹھائے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال.

اجلاس میں اسدعمر، فخر امام، خسروبختیار، مشیرخزانہ، مشیر تجارت شریک، چیف سیکریٹری پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کی ویڈیو لنک کے ذریعےشرکت.

مشیر خزانہ نے گندم اور آٹے کی قیمتوں میں کمی سے متعلق فیصلوں سے آگاہ کیا.

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا کابینہ کی مراعات میں اضافے کی سمری تیار

وزیراعظم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ گندم اور آٹے کی وافر دستیابی اور قیمتوں کو قابو میں رکھنا حکومت کی ترجیح ہے.ہمیں غریب طبقے پر اضافی بوجھ ڈالے بغیر ان کا تحفظ یقینی بناناہے. صوبائی حکومتوں سے مشاورت کے بعد فیصلوں پر جلد عمل درآمدیقینی بنایا جائے.

مزید پڑھیں:  مردان، نقل کی روک تھام کیلئے آن لائن پیپر لیا جانے لگا

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملکی ضروریات کو مدنظررکھتے ہوئے طویل المدتی حکمت عملی بھی تشکیل دی جائے.چیف سیکرٹریزگندم کی سمگلنگ اورذخیرہ اندوزی پرزیرو ٹالرینس پالیسی کو یقینی بنائیں.