Shahbaz Sharif PML N

قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا سرکاری ملازمین اور مزدوں کی تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا سرکاری ملازمین اور مزدوں کی تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا، 72 سال کے بدترین معاشی بحران کا تقاضا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیاجائے،بے زبان سرکاری ملازمین کے صبر کاپیمانہ لبریز ہے،

حکومت ان کی مشکلات کا احساس کرے، مہنگائی کی بلند ترین شرح اور کورونا سے درپیش مسائل نے سرکاری ملازمین کی زندگی اجیرن بنادی ہے،کم ازکم 15 سے 20 فیصد تنخواہوں میں اضافے سے 30 ارب کے لگ بھگ رقم خرچ ہوگی جو اتنا بڑا بوجھ نہیں ،کرپشن کی روک تھام کے لئے بھی ناگزیر ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کو بڑھایا جائے،

مزید پڑھیں:  فلسطینیوں کے حق میں احتجاج امریکہ سے یورپ تک پھیل گیا

عام مزدور کی کم ازکم اجرت میں بھی اضافہ کیاجائے،حالات کی سنگینی کا تقاضا ہے کہ عام مزدور، فیکڑی اور مل ملازمین کی اجرت بڑھائی جائے،حکومت ٹیکس اور دیگر مراعات سے صنعت وفیکٹری کو مدد دے کر یہ کام کرسکتی ہے،سرکاری ملازمین اور مزدوروں کو حالات کے رحم وکرم پر چھوڑا گیا تو مزید نقصان ہوگا،تنخواہیں نہ بڑھانے سے فائدے کے بجائے نقصان زیادہ ہوگا، حکومت اس بات کو سمجھے۔

مزید پڑھیں:  بیرسٹر سیف اپنی زبان کو لگام دیں ،عظمیٰ بخاری