Imran Khan meeting

وزیراعظم عمران خان آج مظفرآباد کا دورہ کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان مظفر آباد میں کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کریں گے،وزیراعظم لائن آف کنٹرول  کے رہائشیوں کے لئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا اجراء کریں گے،لائن آف کنٹرول کے قریب 219 دیہات میں 138,275 گھرانے مقیم ہیں،

ان تمام کو وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایات پر احساس کفالت پروگرام میں شامل کر لیا گیا ہے جن کو ماہانہ 2000 روپے ادائیگی کی جائے گی، اس کے علاوہ ان گھرانوں کی خواتین کو آج سے 12,000 روپے ایمرجنسی کیش بھی دے دیا جائےگا،

مزید پڑھیں:  ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، مزید نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا

لائن آف کنٹرول کے قریب بسنے والے گھرانوں کے لیے وفاقی حکومت نے 3 ارب روپے مختص کر رکھے ہیں،ان گھرانوں کے افراد کی سہولت کے لیے 17 احساس رجسٹریشن سنٹرز خصوصی طور پر بنائے گئے ہیں تاکہ ان افراد کو احساس کارڈ بنوانے میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔

مزید پڑھیں:  ن لیگ کا اجلاس، نوازشریف کو پارٹی صدر بنانے کی قرارداد منظور