خان

پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر کا پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل

پشاور: پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر ہمایوں خان کا پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل، ہمایوں خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتی ہے، پیٹرول قلت پیدا کی گئی اور کم قیمتوں کے ثمرات بھی عوام تک نہ پہنچ سکے، بجٹ کی سونامی کے بعد  حکومت نے پٹرول کی قیمتیں بڑھا کر مہنگائی کا کوڑا برسا دیا،

مزید پڑھیں:  سولرپینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

کورونا کی دھنسی قوم پر پٹرولیم قیمتوں میں تاریخی اضافے کا بم پھینک دیاگیا، چینی کے بعد پٹرول مافیا جیت گیا، اور عوام ہار گئے،پٹرول کے معاملے بھی چینی چوری والی واردات دوہرائی گئی، عوام کی بہتری کے دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے ، مہنگائی کا سونامی غریبوں کو کھاجائے گا۔

مزید پڑھیں:  انسانی حقوق سے متعلق امریکی رپورٹ پاکستان نے مسترد کر دی