انسانی حقوق سے متعلق امریکی رپورٹ پاکستان نے مسترد کر دی

ویب ڈیسک: ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے انسانی حقوق سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی انسانی حقوق کے ایجنڈے کو فروغ دینے کے لیے پاکستان ثابت قدم ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ رپورٹ کے مندرجات غیر منصفانہ اور زمینی حقائق سے بالکل ہٹ کر ہیں۔
ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ ان رپورٹس کو مرتب کرنے کے طریقہ کار میں بھی خامیاں نوٹ کی گئی ہیں۔ رپورٹ میں غزہ اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں نظر انداز کرنا انتہائی تشویش ناک ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے امریکی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ایسی رپورٹس میں معروضیت، غیر جانبداری اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان بین الاقوامی انسانی حقوق کے ایجنڈے کے فروغ میں ثابت قدم ہے۔

مزید پڑھیں:  پاک چین کا سی پیک منصوبوں پر تعاون بڑھانے پر اتفاق