سی پیک منصوبوں پر تعاون

پاک چین کا سی پیک منصوبوں پر تعاون بڑھانے پر اتفاق

ویب ڈیسک: پاکستان اور چین نے سی پیک منصوبوں پر تعاون کو مزید بڑھانے اور اپ گریڈ کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے وائس چیئرمین زینگ جیان بینگ کی گیمبیا میں او آئی سی کانفرنس کے موقع پر ملاقات ہوئی۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں فریقوں نے باہمی فائدے کے لیے قریبی اقتصادی تعاون کے ذریعے اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
دونوں فریقین نے پاکستان اور چین کے درمیان پائیدار تعاون پر مبنی شراکت داری کی بھی توثیق کی اور پاکستان کی پارلیمنٹ اور چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کے درمیان بڑھتے ہوئے تبادلوں پر تبادلہ خیال کیا۔
بیان میں بتایا گیا کہ ملاقات کید وران دونوں ممالک نے سی پیک منصوبوں پر تعاون کو مزید بڑھانے اور مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
انہوں نے او آئی سی کے ساتھ چین کے بڑھتے ہوئے تعلقات کے بارے میں بھی بات کی اور مشترکہ امن اور خوشحالی کے لیے بات چیت اور افہام و تفہیم کی اہمیت پر زور دیا۔
اسحق ڈار نے چین کے بنیادی مسائل میں پاکستان کی مضبوط حمایت کا اعادہ کیا اور قریبی اقتصادی تعاون کے ذریعے باہمی پیداواری تعلقات کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔
اسی دوران جیان بینگ نے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور ترقی کے لیے چین کی حمایت کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں:  کرسٹیانو رونالڈو شہرت کے ساتھ ساتھ کمائی میں بھی آگے